لڑکی کی بے حرمتی معاملے کو ہینڈل کرنے پر عدالت نے خیبرپختونخواہ پولیس کو سراہا ہے،(ن) لیگی حکومت احتساب کے قانون کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے، عمران خان

 
0
392

 

اسلام آباد ،نو مبر 28(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے کو ہینڈل کرنے پر عدالت نے خیبرپختونخواہ کی پولیس کو سراہا ہے،(ن) لیگ کی حکومت احتساب کے قانون کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مدتوںمیں پہلی مرتبہ ہوا جب ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ نے پولیس کو سراہا، ڈیرہ اسماعیل خان نے لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے کو ہیندل کرنے پر عدالت نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران عوام کو لوٹنے والوں کو بچاتے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت احتساب کے قانون کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔