اسلام آباد نومبر 28(ٹی این ایس):چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے خلاف متعدد بار امتحانی پرچہ جات آوٹ ہونے،مبینہ طور پر بدعنوانی اور طلباء کے مفادات کا تحفظ نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو انکوائری کا حکم دیا تھا اور چیرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی سے طلب کر لی ہے کیونکہ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو یکجا کر کے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سرکاری وفاقی اور صوبائی پبلک سروس ہونے کے باوجود (این ٹی ایس) کو طلبا ء/طلبات کے مفادات کے تحفظ اور ان کی محنت کے ضیاع کے علاوہ میرٹ اور شفافیت اپنے امتحانی نظام میں کیوں یقینی اور فول پروف نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ذہین اور قابل طلباء/طلبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا بلکہ ان کی رقوم کا ضیاع بھی ہوا،اور چند لوگوں نے غریب عوام کے لاکھوں روپے لوٹ لیے جن کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں تھا۔