نیب فوری قطری شہزادہ بن جاسم تک رسائی حاصل کر ے،تحریک انصاف کا مطالبہ

 
0
369

اسلام آباد،نو مبر 29(ٹی این ایس) : تحریک انصاف نے نیب کو فوری قطری شہزادہ بن جاسم تک رسائی حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری قطری شہزادے تک رسائی حاصل کریں کیونکہ قطری شہزادہ پاکستان میں ہے اور نیب کے لیے یہ سنہرا موقع ہے انہوں نے کہا کہ جب جی آئی ٹی بلاتی رہی تب سیکیورٹی کا بہانہ بنایا گیا اب اچانک قطری شہزادے کے لئے سیکیورٹی خدشات کیسے ختم ہوگئے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور قطری شہزادے کا کھیل سمجھ میں آرہا ہے لگتا ہے جاتی امرا میں ایل این جی پر نئی ڈیل ہونے جارہی ہے