پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے دوسرے روز بھی جاری

 
0
821

پشاور نومبر 29(ٹی این ایس)پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے دوسرے روز ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے دھرنا دے دیا۔عائشہ گلالئی بھی اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئیں کہتی ہیں فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ پشاوریونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے ٹیوشن،داخلہ،ہاسٹل،امتحانات ،کانوکیشن اور پراسپیکٹس کی فیسوں سمیت دیگر فیسوں میں اضافے کیخلاف دوسرے روز ای،ڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جامعہ کے مستحق طلبہ کو سکالر شپس فراہم کی جائیں،طلبہ نے مطالبات کے حق میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ایڈمنسٹریشن بلاک پہنچی ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے مطالبات جائز ہیں اور فوری تسلیم کیے جائیں،فیسوں میں مسلسل اضافہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے،عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ طلبا کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے،یہ کیسی تبدیلی اور کیسی تعلیمی ایمرجنسی ہے۔طلباء کے حقوق کے لئے اسمبلی میں بھرپورآواز اٹھاؤں گی