عدالت میں قطری خط پیش کیاگیا۔تب قطری شہزادہ آیانہیں لیکن اب پورٹ قاسم کے افتتاح کیلئے آگیاہ،عمران خان

 
0
405

اسلام آباد نومبر 29(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مفلوج ہوچکی ،فوری قبل ازوقت انتخابات کروائے جائیں،فوج سمجھوتہ نہ کرواتی توانتشارپیداہوتا،ترامیم کے پیچھے ملوث افرادکے نام جلد سامنے لائے جائیں،الیکشن بل کمیٹی کے میٹنگ مینٹس موجودہیں ہم نے حمایت نہیں کی، حلف نامے میں تبدیلی انٹرنیشنل لابی کوخوش کرنے کیلئے کی گئی؟قطری شہزادہ عدالت میں آیانہیں اب افتتاح کرنے آگیا، نوازشریف نے مارچ کیا توجنرل کیانی نے سمجھوتہ کروایا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مفلوج ہوچکی ہے۔قبل ازوقت انتخابات جمہوریت کومضبوط کرتے ہیں۔قبل ازوقت انتخابات کامطالبہ غیرجمہوری نہیں ہے۔جرمنی ،برطانیہ میں بھی قبل ازوقت انتخابات کروائے گئے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ سینیٹ الیکشن کاانتظارکررہی ہے۔ن لیگ دویاچارسیٹیں جیت بھی جائے توکیاہوجائے گا۔بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کاذمہ دارکون ہے۔

ترامیم کے پیچھے ملوث افرادکے نام جلد سامنے لائے جائیں۔اب تحقیقات کیلئے مزید وقت مانگ رہے ہیں۔دھرنے سے حکومتی کارکردگی کاپول کھل گیاہے۔وزیراخلہ ایکسپوزہوگئے ہیں۔حکومت کاکام صرف کرپشن بچاناہے۔وزیرقانون نے کہاکہ آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اگرترمیم کرنی تھی توبتایاجاتاہے۔کمیٹی کے میٹنگ مینٹس موجودہیں ہم نے حمایت نہیں کی۔

دھرنے سے جس طرح ملک میں انتشارپھیلا۔فوج سمجھوتہ نہ کرواتی توانتشارپیداہوتا۔کیونکہ بہت بڑاری ایکشن آرہاتھا۔ہمارے لوگ بھی دھرنے میں جاناچاہتے تھے ہم پرپریشرتھا۔کیا حلف نامے میں ڈان لیکس کی طرح تبدیلی انٹرنیشنل لابی کوخوش کرنے کیلئے کی گئی؟عمران خان نے کہاکہ اقامہ منی لانڈرنگ کازبردست طریقہ ہے۔خواجہ آصف کابھی اقامہ سامنے آیاہے۔

خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے بطورلیگل ایڈوائزر 17لاکھ روپے تنخواہ لیتاہے۔خواجہ آصف کے ایک بیوی کے اکاؤنٹ میں لاکھوں درہم ٹرانسفرہوئے۔عدالت میں کرپشن کے 60ڈاکومنٹس دیے ایک بھی جھوٹانکلاتوسیاست چھوڑدوں گا۔احسن اقبال کابھی اقامہ ہے۔نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔ملکی قرضہ 25ہزارارب تک پہنچ گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت میں قطری خط پیش کیاگیا۔تب قطری شہزادہ آیانہیں لیکن اب پورٹ قاسم کے افتتاح کیلئے آگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ان کویادکرناچاہیے جب نوازشریف نے مارچ کیاتھا توجنرل کیانی نے سمجھوتہ کروایاتھا۔ اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیاپراپنے ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف خود کوپاکستان کابادشاہ سمجھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ قانون سے بالا تر ہیں۔

نوازشریف ایسا قانون چاہتے ہیں جو ان کی کرپشن کوقانونی تحفظ فراہم کرے۔ نوازشریف کوعلم نہیں کہ عوامی نمائندے کے اثاثوں کیوضاحت دینی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کوآمدن سے زائد وسائل بتاناہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف تین بارویراعظم بنے لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ عوامی نمائندہ جواب دہ ہوتاہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز گفتگومیں کہاتھا کہ اگرمیرے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے توتمہیں کیاہے؟نوازشریف سپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد عدالت کے فیصلے کوشدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔