اڈیالہ جیل میں تقریبِ میلاد النبیﷺ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا مقابلہ تلاوت و نعت اور سیرت پر تقریری مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والی اسیر خواتین اور ان کی بچیوں میں انعامات کی تقسیم

 
0
1004

راوالپنڈی، نومبر 30 (ٹی این ایس):  اڈیالہ جیل میں  بدھ کو خواتین وارڈ میں میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن کے   ڈی آئی جی جیل خانہ جات  نوئد رؤف نے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں اسیر خواتین نے تلاوت،نعت اور سیرتِ طیبہ پر تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ تلاوتِ قراٰنِ پاک  کے مقابلہ میں امرت نے پہلی،راج صنم نے دوسری اور نائلہ نے تیسری، نعت خوانی میں انعم جاوید نے پہلی فرزانہ ضمیر نے دوسری اور نائلہ افضل نے تیسری جبکہ سیرت پر تقاریر میں عائشہ صابر نے پہلی، انعم ارشد نے دوسری اور فرح ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں اسیر خواتین کے ساتھ بچیوں نے بھی حصہ لیا  ۔ ڈی آئی جی نے پوزیشنز حاصل کرنے  قالیوں میں ٹرافیاں ،تحائف، اور کھانا تقسیم کیا ۔اسکے علاوہ تلاوت کرنے اور نعت پڑھنے پر اسیر خواتین کی بچیوں ماہ نور اور اور سویراکو بھی خصوصی انعامات سے نوازا ۔ اس موقع پر قارڈ کو برقی قمقوں،اسلامی جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔

تقریب میں سینئر سپرانٹنڈنٹ جیل سعید ا للہ گوندل، ایڈشنل سپرانٹنڈنٹ خالد بشیر ڈپٹی سپرانٹنڈنٹس فرخ رشید،  حسن مجتبیٰ،لیڈی ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ثمرا جبین، سوشل ویلفئیر آفیسر ثمینہ ظہور، ویمن میڈیکل آفیسر فاریہ منور، لیڈی اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹس ثمینہ عظمت اور ثوبیہ نور کے علاوہ جیل انتظامیہ کا دیگر عملہ بھی شریک تھا۔

مہمانِ خصوصی نے تقریب کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ایسی مزید تقریبات منعقد کی جانی چاہئیں۔