وفاقی  انتظامیہ میں مزید چھ بیوروکریٹس کی نئی  تقرریاں ا ور تبادلے

 
0
356

اسلام آباد نومبر 30(ٹی این ایس): وفاقی  انتظامیہ میں مزید چھ بیوروکریٹس کی نئی  تقرریاں ا ور تبادلے  کئے گئے ہیں۔

کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نےالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں جن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ   شفقت جلیل کو تبدیل کرکے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن میں بطورِ ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری  سٹیٹس اینڈ فرنٹئیر ریجنز ڈویژن  سلیم خان کوچیف کمشنریٹ آف افغان رفیوجیز  میں بطور چیف کمشنر، سپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد ہاشم پولزئی کو اُور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن میں بطورِ سیکریڑی، ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بطور  چئیرمین اور سیکریٹری وفاقی محتسب   افتخار حسین بابر کو  نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں بطور  سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ڈائریکٹر (پالیسی) ڈومسٹک کامرس  ونگ عاصم نواز ٹوانہ  کو ڈیپوٹیشن  پر  گلگت بلتستان بھیجا گیا جبکہ محمد اعظم کو   وزارتِ توانائی کے شعبہ پٹرولیم ڈویژن میں تین سال کے لئے بطورِ ڈائریکٹر جنرل ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹٹیوٹ مقرر کیا گیا۔