نیب چئیرمین کی طرف سے ہر ماہ کھلی کچہری لگانےکا سلسلہ،  متعدد لوگوں کی شکایات سن کر اُن پر کاروائی کے احکامات صادر کئے

 
0
794

اسلام آباد، نومبر 30 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حسب وعدہ  ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری لگاتے ہوئے متعدد شکایات سنیں اور اور بعض پر موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔

نیب چئیرمین نے عہدہ سمبھالتے ہی کئی دیگر کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا تھا کہ کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو دن 2 تا 4 بجے تک  نیب ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری لگاکر براہ راست عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات  سنا کریں گے۔

گذشتہ روز  نیب ہیڈکوارٹر میں انھوں نے اس سلسلہ میں متعدد شکایت کنندگان کی پوری توجہ کے ستاھ فردا فردا   شکایات  سنیں اور اور بعض موقع پر یہ ازروئے قانون ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے تمام شکائت کنندگان کو یقین دلایا کہ انکی شکایات پر عمل کیا جائے اور بدعنوان عناصر  کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔

شکایت کنندگان نے اس موقع پر نیب چئیرمین کی طرف سے  متاثرہ لوگوں کو براہ راست سننے کے اس سلسلہ کی سراہنا کی اور اسے امید کی کرن قرار دیا۔

چئیرمین نیب نے تمام شکایات کمپیوٹرائز کرنے کے علاوہ انھیں قاانون کے مطابق منطقی انجام کو پہنچانے کی ماتحت افسران کو ہدایت کی۔