پشاور ٗ قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ٗ نو مشتبہ افراد گرفتار ٗ بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

 
0
4686
Hands in Handcuffs

پشاور نومبر 2 (ٹی این ایس)پشاور کے قریبی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن میں 9 مشتبہ افراد کو زیرِ حراست لے کر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری نے پشاور کے قریب بڈھ بیر اور ٹیلہ بند کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک ایس ایم جی، 3 پستول، 8 ایم ایم رائفل، 12 بور رائفل سمیت بھاری تعداد میں کارتوس بر آمد کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو پولیس تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تقریباً 45 گھروں کی تلاشی لی۔خیال رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ روز ہونے پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پیش آیا۔