فاٹا کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شہید ٗ دو سرا زخمی

 
0
1254

مہمند ایجنسی دسمبر2 (ٹی این ایس)فاٹا کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دھماکا تحصیل صافی کے علاقے چمرکند میں پیش آیا جب دو اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے لیے پانی لینے کے دوران حادثاتی طور پر بارودی مواد کو چلایا۔دھماکے میں ہونے والے زخمی فوجی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فاٹا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سروکئی روڈ پر اسپن کئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ ولی جان کا بھائی اور گن مین شدید زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا