کوئٹہ دسمبر 2(ٹی این ایس) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر شکار کر نے تین قطری اور ایک اومانی با شندوں سمیت 9افراد کوگرفتار کرلیا،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو نوشکی کے علاقے سیرشاہ میں غیر قانونی طور پر شکار کے لئے آنے والے عبدالعزیز،عبدالرحمن سمیت تین قطری اور ایک امانی باشندے علی بن محمدسمیت 9افراد کو گرفتار کر لیا اور انکی گاڑیاں اور 4شکاری پرندے میں تحویل میں لے لئے، گرفتار افراد شکار کے دوران افغان سرحدی حدود میں داخل ہوگئے تھے جہاں سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کیا ،ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پا کستانی حدود میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی تھی سے ایک شخص ایوب والد عبدللہ زخمی بھی ہوا ،تمام غیر ملکیوں کو ایف سی جبکہ مقامی افراد کو لیویز کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے