وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 
0
397

اسلام آباد دسمبر 2(ٹی این ایس):وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیئے جانے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں اسحاق ڈار کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست میں چیئرمین نیب، جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی جانب سے ایڈووکیٹ سعد ہاشمی نے درخواست دائر کی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار صحت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، طبعیت خراب ہونے سے پہلے وہ باقاعدگی سے پیش ہوتے رہےہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیئے جائیں اور انہیں طبی وجوہات کی بناء پر حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔