عالمی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی ہوگئی ، خواجہ آصف

 
0
377

اسلام آباد دسمبر 2(ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی ہو گئی ،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان پر اظہار اعتماد ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہاکہ مشکل حالات میں سکوک اور یورو بانڈ کی مد میں پاکستان کو 8 ارب ڈالرز کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہو گئی ہے ، مشکل حالات میں پاکستان کو بہترین پیشکش موصول ہوئیں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے سکوک اور یورو بانڈز میں دلچپسی ظاہر کی جو پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانڈز کی مد میں پاکستان کو 8 ارب ڈالرز کی پیشکشیں موصول ہوئیں جبکہ پاکستان نے صرف ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے بانڈ کی فروخت میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یورو اور سکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 44 فیصد کا تعلق یورپ اور 20 فیصد سرمایہ کاروں کا تعلق شمالی امریکا سے ہے۔