معذور افراد کیلئے علیحدہ تعلیمی ادارے نہ ہونے سے یہ افراد عموما تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں سرکاری سطح پر معذور افراد کیلئے نوکریوں میں کوٹہ تو مختص ہے لیکن اسکے باوجود اکثر معذور افراد بے روزگار ہی رہتے ہیں۔

 
0
889

اسلام آباد دسمبر 2(ٹی این ایس) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ وسیع البنیاد اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔افغانستان میں پائیدار امن کے حصول اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاک امریکہ تعاون ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اٹلانٹا میں جارجیا ٹیک سیم نن سکول آف انٹرنیشنل افیئرز اور سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجی میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ سی پیک علاقائی منصوبہ ہے جس سے خطے کے کروڑوں لوگوںکو فائدہ ہو گا۔بعد ازاں پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز جارجیا یونیورسٹیز کے وفد نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اور اپک امریکہ تعقلات کے حوالے لیکچر دینے پر پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔اٹلانٹا میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں ضیافت بھی دی۔