مخدوم جاوید ہاشمی کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

 
0
902

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس): مخدوم جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ون آن ون ملاقات جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچے ۔ ملاقات میں جاوید ہاشمی کی پارٹی سے وابستگی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی جانب سے جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لیے طلب کیے جانے پر ن لیگ کے ملتان سے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ ملتان کے بلدیاتی نمائندوںنے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی نا قابل قبول قراردیتے ہوئے قرارداد بھی منظور کی تھی ۔جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کرنے والے رہنماﺅں کی فہرست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا نام بھی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جاوید ہاشمی نے اس سے قبل پارٹی چھوڑ کر پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اگر وہ واپس آنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں از سر نو بنیادی ممبر شپ حاصل کر کے پارٹی کے کارکن کے طور پر کام کرنا ہو گا۔