عوامی تحریک کاٹربیونل رپورٹ کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنیکا اعلان

 
0
363
لاہور دسمبر 7(ٹی این ایس)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ کے مندرجات کا اردو میں ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل میں تقسیم کرنے اور اس کی کاپیاں اقوام متحدہ اور پاکستان میںموجود سفارتخانوں کو بھی ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کر دی ہے کہ ٹربیونل رپورٹ کو اردو ترجمہ کر کے کتابچہ کی شکل دی جائے اور ملک بھر میں اس کی لاکھوں کاپیاں تقسیم کی جائیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ انکوائری ٹربیونل رپورٹ کی کاپیاں اقوام متحدہ اورپاکستان میں موجود سفارتخانوں کو بھی ارسال کی جائیں گی ۔