کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ سے دو شہری شہید، پاک فوج کی کاروائی میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ، ایک فوجی ہلاک

 
0
379

راولپنڈی، دسمبر 08 (ٹی این ایس) :  لائِن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر  بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چڑی سیکٹر پر ایک جنازے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے بھرپور جوابی حملے میں ایک بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی۔ جبکہ 1 بھارتی فوج کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔