کہ پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، انسانی وسائل کو بہتر  اور سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف

 
0
535

کوئٹہ،دسمبر 08 (ٹی این ایس) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں،25ہزار بلوچ طلبا اس وقت آرمی کے اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں،بلوچی نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہیں۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کو یہاں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فاریوتھ آف بلوچستان،مواقع اورچیلنجزپرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ بلوچ نوجوان کیڈٹ کالجز میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں، 25ہزار بلوچ طلبا اس وقت آرمی کے اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں،پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں،ان بلوچ فرزندوں میں 600افسران بھی شامل ہیں،پی ایم اے کاکول میں بلوچستان کے 232 کیڈٹس زیر تربیت ہیں،فضائیہ اوربحریہ میں کام کرنیوا لے بلوچ شامل کریں تویہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچی نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہیں،ہمارے پاس کافی وسائل ہیں صرف انسانی وسائل کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی  ہے چنانچہ پاکستان میں  سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ اس میں آئے۔