بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر غور  کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس آج

 
0
371

نیویارک دسمبر08 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔فرانس، بولیویا، مصر، اٹلی، سینیگال، سویڈن ،برطانیہ اور یورو گوئے نے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماوں کو دوبارہ مذاکرات کے لئے قائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ادھر صورتحال پر غور کے لئے ہفتے کے روز قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے۔