عمران خان بہت جلد پوچھتے پھریں گے ٗ مجھے دھرنوں پر کیوں بھیجا ٗآصف کرمانی

 
0
374

اسلام آباد دسمبر 10(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد پوچھتے پھریں گے مجھے دھرنوں پر کیوں بھیجا ،عمران خان کو ان کے چپڑاسی شیخ رشید نے بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔اتوار کو اپنے بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عوام صرف نواز شریف کو ھی اپنا لیڈر اور مسیحا مانتے ہیں۔2018 کا الیکشن مخالفین کے لئے واٹر لو کا میدان ثابت ہو گا۔انھوں نے کہاکہ عمران خان بہت جلد پوچھتے پھریں گے ” مجھے دھرنوں پر کیوں بھیجا “،عمران خان کو ان کے چپڑاسی شیخ رشید نے بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا،عمران خان نے کے پی کے کے عوام کو دھوکہ دیا۔