راولپنڈی ، دسمبر 11 (ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہوئی اس ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کی تعریف کی۔ جبکہ پاک فوج کی خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔
واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیرنے اس وقت ملاقات کی ہے جب امریکا کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔امریکا کے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کیخلاف امریکی اتحادیوں نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے جبکہ مسلم ممالک میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔