حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فاٹا کے عوام کی بے عزتی ہے ٗعمران خان

 
0
382

اسلام آباد دسمبر 12(ٹی این ایس) پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹااصلاحات پرحکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فاٹاکے عوام کی بے عزتی ہے ٗ فاٹاکے عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دیں۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ فاٹاکے عوام کواب تک مکمل جمہوری حقوق نہیں دئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے مکمل نفاذ میں تاخیرسے فاٹا میں بیامنی ہورہی ہے، حکومت فوری طورپرفاٹا اصلاحات کاپیکیج قومی اسمبلی میں پیش کرے ۔