اسلام آباد دسمبر 12(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت کنفیوژہے کنفیوژن سے باہر آئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے بل کو ایجنڈے سے نکالنا فاٹا کے عوام سے زیادتی ہے میں اس پر احتجاج کرتا ہوں۔ شاید حکومت نے کسی کو خوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کنفیوژہے گورننس میں بھی کنفیوژ ہے اور اسمبلی میں بھی کنفیوژہے۔ کنفیوژن سے باہر آئیں اور وہ کریں جو قوم کے لئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج روپیہ تیزی سے نیچے گر رہا ہے آنے والا بجٹ بھی صحیح نظر نہیں آرہا ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ستیا ناس ہوا لیکن حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔