امریکا نے پاکستان کو ویزا پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا، پاکستان نے تارکین وطن کے حوالے سے موقف تبدیل نہ کیا تو پابندیوں کو اطلاق ہو گا

 
0
418

اسلام آباد اپریل 27 (ٹی این ایس): غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے سے انکارپر امریکا نے پاکستان کو ویزا پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو ویزا پابندیوں والے دس مملاک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ابتدائی طور پر پاکستان سے ویزا درخواستوں کی منظوری تاخیر کا شکار کی جائے گی،پاکستان نے تارکین وطن کے حوالے سے موقف تبدیل نہ کیا تو پابندیوں کو اطلاق ہو گا۔
پہلے مرحلے میں سرکای حکام کو ویزوں کا اجراء روکا جائے گا۔معاملہ حل نہ ہونے پر پاکستان کے شہریوں پر بھی ویزا پابندی کا اطلاق ہو گا۔تاہم پاکستان میں کونصلر خدمات ابھی تک بندی نہیں کی گئیں۔ترجمان محکمہ خارجی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا اس حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ابھی معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔گذشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔
تاہم امریکہ نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی تھی اور کہا تھا کہپاکستان کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، صرف کچھ کیٹیگریز میں مدت کو پاکستانی ویزا کی مدت کے مطابق ڈھالا ہے۔ مدت کی یہ تبدیلی اس سال جنوری میں کی گئی تھی، جس کے تحت دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے صحافیوں کو صرف تین ماہ کا ویزا دیتےہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صحافیوں، عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی گئی،ان کیٹیگریز میں پاکستان بھی اسی مدت کا ویزا دیتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامت کر چکا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس بیان کے بعد کئی جگہ یہ کنفیوژن پائی گئی کہ آخر یہ ویزا پالیسی کس پر لاگو ہو گی اور اس کی کیا تفصیلات ہیں تاہم بعد میں اس پر بیان جاری کیا گیا جس کے تحت طتایا گیا تھا کہ ویزا پالیسی صحافیوں اور عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ہے۔