نیب مقدمات میں مطلوب شہباز شریف کے داماد علی عمران بھی اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

 
0
666

اسلام آباد ستمبر 26 (ٹی این ایس): شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف اربوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے۔علی عمران کی پانچ کمپنیاں سی ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹرڈ کمپنیوں میں علی پراسیڈ،علی اینڈ فارما ڈویلپرز ،علی اینڈ کمپنی ،علی فیڈ ملز اور غوث اعظم ڈویلپرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ اربوں روپے کی اراضی علی عمران یوسف کے نام ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف بھی اربوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے ۔
انکی جائیداد کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق علی عمران کی پانچ کمپنیاں سی ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔رجسٹرڈ کمپنیوں میں علی پراسیڈ،علی اینڈ فارما ڈویلپرز ،علی اینڈ کمپنی ،علی فیڈ ملز اور غوث اعظم ڈویلپرز شامل ہیں۔نیب کی جانب سے کھوجی گئی جائیدادوں میں پلاٹ بھی شامل ہیں ۔گلبرگ نمبر 3 میں موجود پلاٹ نمبر 99 اور پلاٹ نمبر 100 بھی علی عمران یوسف کی ملکیت نکلے۔
اس کے علاوہ ایم ایم عالم روڈ پر 2 لاکھ 14ہزار 6سو 25 مربع فٹ زمین کے مالک ہیں۔اس کے علاوہ 47 کنال قیمتی ترین اراضی بھی علی عمران کی ملکیت نکلی۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں آتشزدگی کا شکار ہونے والا علی ٹاور بھی علی عمران کی ملکیت نکلا۔اس کے علاوہ علی ٹریڈ سنٹر حسین کمپلیکس بھی انکی ملکیت ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں جبکہ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔