اسلام آباد (ٹی این ایس) ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور کمیونی کیشنز ریسرچ اسٹریٹیجیز پبلک ریلینشز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
معاہدے کے تحت دونوں ادارے اشتہارات، پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی پر مبنی منصوبوں میں باہمی تعاون کریں گے
ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اور کمیونی کیشنز ریسرچ اسٹریٹیجیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کر دیے ہیں جسکے تحت دونوں ادارے اشتہارات، پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی پر مبنی منصوبوں میں باہمی تعاون کریں گے جبکہ فریقین علم، تجربات اور جدید ٹولز کا باہمی تبادلہ جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے تیزی سے بدلتے میڈیا منظرنامے میں جامع اور جدید کمیونی کیشن حکمتِ عملیاں تیار کی جا سکیں۔تفصیلات مطابق ملک کی معروف پبلک ریلیشنزکمپنی سی آر ایس پبلک ریلیشنز نے ایڈوارٹائزنگ ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان نے آج ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں ۔یہ اشتراک پاکستان میں اشتہارات اور ایڈووکیسی کمیونی کیشن کے شعبے کے دو نمایاں اداروں کو ایک مشترکہ مقصد کے تحت یکجا کرتا ہے تاکہ مقاصد پر مبنی، مربوط اور مئوثرکمیونی کیشن حل فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان کے نمائندے عمران ارشاد نے کہایہ شراکت تخلیقی سوچ اور مقصدکو یکجا کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا امتزاج ہے جو پاکستان میں برانڈ اور سماجی کمپینز کو عوام تک زیادہ مئوثر انداز میں پہنچاتے ہوئے مثبت تبدیلی کو متحرک کر سکتا ہے۔کمیونی کیشنز ریسرچ اسٹریٹیجیز (CRS) کے سی ای او محمد انیق ظفر نے کہا:ہم یقین رکھتے ہیں کہ مثر کمیونی کیشن بیانیہ تشکیل دیتے ہوئے ترقی کے راستے ہموار کرتی ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم اپنے کلائنٹس کو مزید مربوط، تحقیق پر مبنی اور اثر انگیز حل فراہم کر سکیں گے جو حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
اس اسٹریٹجک اتحاد کے ذریعے ایم اینڈ سی ساچی کی عالمی تخلیقی اور میڈیا مہارت کو سی آر ایس کے وسیع تجربے خصوصا پبلک ریلیشنز، ایڈووکیسی اور اسٹریٹجک کمیونی کیشن کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔دونوں ادارے تحقیق، حکمتِ عملی اور تخلیقی سوچ کو یکجا کرتے ہوئے ایسے منصوبے بنانے کے خواہاں ہیں جو نہ صرف ناظرین کو متاثر کریں بلکہ معاشرتی اور طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی کا باعث بھی بنیں۔معاہدے کے تحت فریقین علم، تجربات اور جدید ٹولز کا باہمی تبادلہ جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے تیزی سے بدلتے میڈیا منظرنامے میں جامع اور جدید کمیونی کیشن حکمتِ عملیاں تیار کی جا سکیں۔ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز پاکستان اشتہارات، میڈیا پلاننگ، ڈیجیٹل اور تخلیقی حکمتِ عملی کی قیادت کرے گا تاکہ برانڈز کے پیغامات جدید تقاضوں اور ایڈووکیسی اہداف کے مطابق ہوں۔دوسری جانب CRS پبلک ریلیشنز اور ایڈووکیسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جن میں اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ، میڈیا ریلیشنز، کرائسز کمیونی کیشن اور اسٹریٹجک میسجنگ شامل ہیں۔دونوں ادارے مل کر ایسے منصوبے تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پائیدار، قابلِ پیمائش اور مثبت اثرات پیدا کریں۔













