دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے

 
0
409

پائیدار امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے خصوصی توجہ جاری رکھی جائے: آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان کے موقع پر خطاب
راولپنڈی ستمبر 26 (ٹی این ایس): آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان کے موقع پر خطاب، اعلان کیا کہ دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے، پائیدار امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے خصوصی توجہ جاری رکھنے کی بھی ہدایت۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
اس دوران آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ڈسٹرکٹ میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کی بحالی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پائیدا امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے خصوصی توجہ جاری رکھی جائے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے اور یہ وزیرستان اور دوسرے اضلاع کے لیے ترقی پانے کا وقت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی جرات، لگن اور قربانی کے جذبےکو بھی سراہا۔