لیفٹیننٹ شہیدعبدالمعیدکی نمازجنازہ آبائی گاوں160ای بی میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈیئرذکاءاللہ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام کی شرکت

 
0
332

وہاڑی ، دسمبر 13 (ٹی این ایس):  منگل کو دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے لیفٹیننٹ شہیدعبدالمعیدکی نمازجنازہ آبائی گاوں160ای بی میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈیئرذکاءاللہ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

شمالی وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہیدعبدالمعیدکی نمازجنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی لاہور روانہ کردیا گیا ہے ، جہاں آج 13دسمبر صبح10بجے ایوب سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین کیولری میں ہوگی۔