یوٹیوب پر اپنا چینل کھولنے والا چھ سالہ امریکی بچہ ارب پتی بن گیا

 
0
417

واشنگٹن دسمبر 13(ٹی این ایس)چھ سالہ امریکی بچہ ریان ارب پتی بن گیا۔فوربز میگزین نے انھیں دنیا میں سنہ 2017 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں شامل کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ننھا ریان ہر ہفتے یوٹیوب پر کھلونوں پر تبصرہ کرتا ہے اور اس کے بدلے ان کے والدین کو اچھے پیسے مل رہے ہیں۔ریان نے گذشتہ سال ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔ان کی اس قدر کمائی کا سبب ان کے ویڈیوز ہیں جو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ یہ چھ سالہ بچہ ٹوائز ریویو(کھلونوں کے تجزیے)پر مبنی ایک یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔اپنے اس یوٹیوب چینل کے ذریعے ریان اپنے ناظرین کو کھلونوں کی دنیا میں لے جاتا ہے۔فوربز میگزین نے انھیں دنیا میں سنہ 2017 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں شامل کرلیا۔معروف اخبارکے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ریان کی والدہ نے کہا کہ یو ٹیوب چینل کا خیال اس وقت آیا جب ریان صرف تین سال کے تھے۔ ریان کم عمری سے ہی کھلونے کے ریویو کرنے والے ٹی وی چینلز شوق سے دیکھا کرتے تھے۔ریان کی ماں نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایاکہ ایک روز ریان نے مجھے بتایا کہ میں دوسرے بچوں کی طرح یوٹیوب پر کیوں نہیں ہوں۔ پھر ہم نے کہا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ ہم ایک کھلونے کی دکان پر گئے جہاں ہم نے ایک لیگو ٹرین خریدی اور یہ سے اس چینل کی ابتدا ہوئی۔