حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ‘ عبوری حکومت جون میں بنے گی،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

 
0
381

 لندن،دسمبر14(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عبوری حکومت جون میں بنے گی۔لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی جبکہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔