راولاکوٹ ،اکتو بر17(ٹی این ایس): بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے،عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بارپھرشہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل اوسی پربٹل سیکٹرمیں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کردی۔جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب دے کردشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔













