پاکستان کو مجموعی شرح نمو 8 فیصد تک لانا ہوگا، عالمی بینک

 
0
352

کراچی دسمبر 15(ٹی این ایس)عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا ہیکہ پاکستان کو ہائی انکم گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔ اور ساتھ ہی شرح آبادی ایک فیصد تک محدود رکھنا ہوگی ۔انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی وومن کمیٹی کی جانب سے انڈسٹریلائزیشن کے چوتھے دور کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو ہائی انکم گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تیز ترقی کے لئے پاکستان کو شرح آبادی ایک فیصد پر لازمی لانا ہوگی، پاکستان کی آبادی میں اضافہ مشکلات پیدا کرے گی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ شرح ترقی پر پاکستان اگر چلتا رہا تو اگے چل کر مشکلات کا سامنا ہوگا۔