ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا، اب شک کی کوئی گنجائش نہیں،مریم نواز

 
0
452

لندن دسمبر 15(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا،جج صاحب ! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھی کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے ۔جمعہ کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔

ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔مریم نواز نے کہاکہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے -لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھرا۔۔جج صاحب ! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئ کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھی کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے ۔