ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کی کارروائی ،3اشتہاری گرفتار

 
0
430

لاہوردسمبر 16 (ٹی این ایس) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے 3اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3اشتہاریوں کوگرفتار کرلیا گیا جن میں شہریار ، آصف بشیر بٹ او ر وحید یوسف شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔