جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 
0
322

اسلام آباد  دسمبر 16(ٹی این ایس): جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کےجنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے اور عمران خان نے سخت احتساب کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ اخلاقی طور پر پارٹی عہدہ رکھنا میرے لیے مناسب نہیں ہے ۔اُمید کرتا ہوں کہ عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نا اہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی۔ اپنی سیاسی زندگی اور پی ٹی آئی پر مجھے فخر ہے۔ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی حمایت اور بے پناہ محبت کے ساتھ ساتھ لودھراں کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے لیڈر بننے کا اہل سمجھا اور مجھے منتخب کیا۔ عمران خان سے مل کر پی ٹی آئی کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا ۔ عمران خان کی قیادت اور دوستی میرا اثاثہ ہے جو مرتے دم تک بر قرار رہے گی۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہل قرار دیا تھا ۔