اسلام آباد دسمبر 16 (ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ٗ سیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کونیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٗانشاء اللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا ٗپاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ٗصحافیوں کو آزادی رائے کے اظہار اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ٗ پمز ہسپتال سے معاہدے کے تحت پریس کلب کے 2800صحافی فری علاج معالجہ کرواسکیں گے ٗ محمد نوا زشریف کے وژن کے مطابق صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کیلئے بھی کام ہو رہا ہے۔وہ ہفتہ کو پمز ہسپتال میں صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ٗمعاہدے کے تحت پریس کلب کے 2800جرنلسٹ فری علاج معالجہ کرواسکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی ٗاے پی ایس کے شہید مجاہدوں کی یاد ہمارے دلوں سے کبھی نہیں جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں ٗپوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کونیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٗانشاء اللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پمز ہسپتال کیساتھ معاہدے سے آج صحافیوں کو انکا حق دیا گیا ہے ٗمحمد نوا زشریف کے وژن کے مطابق صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کیلئے بھی کام ہو رہا ہے ٗصحافیوں کو آزادی رائے کے اظہار اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے ٗصحافیوں کے تحفظ کیلئے وزرات اطلاعات میں بھی کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے صحافیوں کو نیشنل ہیلتھ کارڈ میں بھی شامل کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے مثال ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پمز ہسپتال میں 2800صحافیوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے ٗملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر سیاست کی روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے ٗ تمام صوبوں میں تعلیم وصحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔