آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں ٗ دہشتگردی کو ہر صورت شکست دی جائیگی ٗدفتر خارجہ

 
0
342

اسلام آباد دسمبر 16 (ٹی این ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں ٗ دہشتگردی کو ہر صورت شکست دی جائیگی ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں ٗاب بھی ان شہداء کیلئے غمزدہ ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کو ہرصورت شکست دے جائیگی۔