ملکی سیاسی حالات خطرناک ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے سیاستدانوں کو سنبھلنے کا اشارہ دیدیا

 
0
381

اسلام آباد دسمبر 16(ٹی این ایس )سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خطرناک ہیں،کل کے فیصلوں کے بعد معاملہ یہیں نہیں رکنا، جو دنگل شروع ہوا ہے وہ گھمسان کی جنگ میں نہ بدل جائے،اگر گھمسان کی جنگ شروع ہوئی تو نقصان جمہوریت کو ہونا ہے،سیاستدان بیٹھ کر اپنی حد مقرر کریں۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جو دنگل شروع ہوا ہے وہ گھمسان کی جنگ میں نہ بدل جائے۔اگر گھمسان کی جنگ شروع ہوئی تو نقصان جمہوریت کو ہونا ہے۔ سیاستدان بیٹھ کر اپنی حد مقرر کریں۔ سیاستدانوں کے اختیارات کے قانونی سقم قانون سازی سے دور کریں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جو کر سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کل نہ کر سکیں۔

موجودہ چیف جسٹس جب سے آئے انصاف کا ترازو نہیں چھوڑا۔حدیبیہ پیپر کیس لگنے کا چیف جسٹس کو نہیں پتہ تھا تو ہمیں یقین کر لینا چاہیئے،(ن )لیگ و تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ جوڈیشری و اداروں پر تنقید بند کریں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جہانگیر ترین نے جنرل سیکرٹری شپ سے مستعفی ہو کر بہتر فیصلہ کیا۔ مشکل لگتا ہے کہ جس قانون کی مخالفت کی اس کے تحت جہانگیر ترین کو جنرل سیکرٹری رہنے پر مجبور کریں۔ اگر اس قانون کی مخالفت نہ کی ہوتی تو آج فائدہ تحریک انصاف کو بھی ہوتا۔ انھوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کے نام ان خدشات کا اظہار کیا تھا جو خدیبیہ پیپلز ملز پر فیصلے سے واضح ہوا۔