اسلام آبادجولائی 29(ٹی این ایس ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بغیر کسی پروٹول کے پنجاب ہاؤس پہنچے ۔ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں عبوری اور مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف بغیر کسی پروٹوکول کے پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے