کوئٹہ، زرعون روڈ پر واقع چرچ کے قریب دھماکا،4 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی

 
0
389

کوئٹہ دسمبر 17(ٹی این ایس):کوئٹہ کے علاقے زرعون روڈ پرواقع چرچ کے قریب دھماکے میں4 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی ہو گئے ،،پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ،تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈے کے حوالے سے چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیااور چرچ کے اندر دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ابھی تک دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور20 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دہشتگردوں کے حملے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور عملے کو چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طلب کر لیاگیا۔۔