افغان حکام کا ڈرون حملے اور آپریشن میں 16 داعش جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

 
0
345

کابل دسمبر 17(ٹی این ایس)افغان حکام نے ڈرون حملے اور آپریشن کے دوران 16 داعشی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،افغان فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف ننگرہار میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغان وزارت دفاع نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے چار جنگجو ہلاک ہوئے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں داعش کے دیگر سات جنگجو بھی مارے گئے۔بیان کے مطابق ڈرون حملہ ضلع حسکہ مینا میں کیا گیا، حملے میں ہلاک ہونے والے داعش جنگجو تاجک شہری تھے۔بیان کے مطابق افغان فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف ننگرہار میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ہے۔بیان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران پانچ داعش جنگجو مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔