جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے

 
0
922

اسلام آباد،دسمبر18(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہلی کا فیصلہ دیا ہے، تاہم میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کروں گا۔