سعودی عرب ، 217709 غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

 
0
344

 

ریاض،دسمبر 18(ٹی این ایس): زرائع کے مطابق سعودی عرب میں جاری ” غیر قانونی غیر ملکیوں سے پاک ریاست ” مہم کے تحت 15 نومبر ،2017 (26صفر 1439ھ) سے لیکر17 دسمبر ، 2017 ( 27ربیع الاول 1439ھ) تک 2لاکھ 17ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین، 2433درانداز اور 439 غیر قانونی تارکین کے مدد گار گرفتار کرلئے گئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مہم ریاست کے تمام علاقوں میں جاری ہے ۔217709غیر قانونی تارکین میں سے 118939اقامہ قوانین،69005محنت قوانین اور 29765سرحدی سلامتی ضوابط کے مخالفین شامل تھے۔

2433 درانداز گرفتار کیے گئےہیں ۔ ان میں سے 72 فیصد یمنی27 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 2101 بیدخل کردیئے گئے ہیں ۔42 افراد ریاست سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکیے گئےہیں۔ غیر قانونی تارکین کو سفر ، رہائش اور چھپنے کی سہولت فراہم کرنیوالے439 گرفتارکئے گئےہیں۔