لاہور ہائی کورٹ ، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے30دسمبر تک نیا چیئرمین لگانے کا حکم

 
0
364

 

 

لاہور ،دسمبر18(ٹی این ایس): لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے30دسمبر تک نیا چیئرمین لگانے کا حکم دیا ہے۔ منیر احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابصار عالم کی تعیناتی کیلئے 2 بار اشتہار جاری کئے گئے، پہلے اشتہار کے مطابق ابصار عالم تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، ابصار عالم کی تعیناتی کیلئے دوبارہ کم تعلیمی قابلیت کا اشتہار دیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی تھی اور گزشتہ سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو خلاف قانون دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 30 روز میں قانون کے مطابق چیرمین پیمرا کی تقرری کی جائے۔