ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ فیصلے کو تسلیم نہیں سکتے، قومی سلامتی کمیٹی کا دوٹوک موقف 

 
0
411

اسلام آباد، دسمبر 19 (ٹی این ایس): قومی سلامتی کمیٹی نے کہاہے کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرسکتا اور وہ امریکہ پر دباؤ ڈالتا رہے گا کہ وہ تنازعہ کے منصفانہ اور فوری حل کیلئے اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔

قومی سلامتی کمیٹی کا سولہواں اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کو واپس لینے کیلئے بھی امریکی انتظامیہ پر دبائوڈالتا رہے گا۔کمیٹی نے کوئٹہ میں میموریل میتھوڈسٹ چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے بنیادی اصولوں امن وبرداشت کے خلاف قرار دیا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے قومی سلامتی کے مشیر کو تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت کے بعد جلد از جلد قومی سلامتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری دی۔اجلاس میں وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹینیٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، چیئرمین جوائنٹ چیفیس آف سٹاف کمیٹی جنرل زیبر محمود حیات بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل سہیل امان اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔