وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
136

اسلام آباد 07 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیراعلی عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت وزیراعلی عثمان بزدار کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے ۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔