ادیس ابابا، دسمبر 19 (ٹی این ایس): ایتھوپیا کے علاقے ارومیا میں مختلف نسلی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم اکسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
علاقائی ترجمان ادیسو اریگا کٹیسا نے کہا ہے کہ جھڑپیں نسلی پرست گروپ اروموس کی طرف سے ایک دوسرے علاقے میں انتقامی حملے کے بعد شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 32 صومالی ہلاک ہوگئے جو تشدد کے گزشتہ واقعے کے بعد سے اس علاقے میں مقیم تھے۔












