بھارت نے پاکستانیوں کوویزے دینے انتہائی کم کردیئے

 
0
444

نئی دہلی دسمبر 20(ٹی این ایس)بھارت نے پاکستانیوں کوویزے دینے انتہائی کم کردیئے ٗپاکستان پر رواں برس881بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ آزادی میں جان دینے والے بھگت سنگھ کو پاکستان نے شہید اعظم کا خطاب دیا جبکہ بھارت نے آج تک انہیں کسی ٹائٹل سے نہیں نوازا۔رواں برس بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سفری دستاویزات جاری کرنے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

بھارت کے ایوان زیریں’لوک سبھا‘ کو بتایا گیا کہ رواں برس صرف 34445 پاکستانیوں کو بھارتی ویزے جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ برس 52525ء پاکستانیوں نے بھارتی ویزے حاصل کیے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریجی جو نے بتایا کہ 34ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو مختلف کیٹیگری کے تحت ویزے دیئے گئے یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں بیس ہزار کم ہے جبکہ رواں برس بنگالیوں کو 12 لاکھ 89? ہزار ویزے جاری کیے گئے جبکہ 2016ء میں بنگلا دیشی شہریوں کو نو لاکھ 33 ہزار ویزے دیئے گئے۔لوک سبھا میں پاکستان کے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں 230 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان پر الزام لگایا کہ 2017ء میں پاکستان کی طرف سے 771 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ 2016ء میں 228بار 2014ء میں 153 بار خلاف ورزی کی گئی جبکہ رواں برس مقبوضہ جموں وکشمیر کے ساتھ سرحد پر 110بار خلاف ورزی کی گئی۔یوں پاکستان کی طرف سے رواں برس 881 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی اور تیس ہلاکتیں ہوئیں۔راجیہ سبھا میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا کہ بھگت سنگھ کو پاکستان نے شہید اعظم کے خطاب سے نوازا تاہم بھارت کے لئے باعث شرم کی بات ہے کہ بھگت سنگھ کو بھارت نے کسی اعزاز سے نہیں نوازا۔حکومت نے ایوان بالاکو یقین دہانی کرائی کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے بھگت سنگھ، سکھ دیو،راج گرو اور چندرا شیکھر آزاد کو شہید کا درجہ نہ دینے کے معاملے کی مکمل چھان بین ہوگی۔