نوازشریف عدلیہ کےخلاف تحریک چلانےکاتصوربھی نہیں کرسکتے،خواجہ سعد رفیق

 
0
488

اسلام آباد،دسمبر20(ٹی این ایس) :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کی آزادی اوروقار کی سب سے بڑی داعی ہے،نوازشریف عدلیہ کےخلاف تحریک چلانےکاتصوربھی نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان کے بعد ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہی تھی اور اسی عوامی دباو کا سامنا تھا جس پر مسلم لیگ نے کی مرکزی قیادت نے یوٹرن لینا شروع کر دیا ۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کی آزادی اوروقار کی سب سے بڑی داعی ہے،نوازشریف عدلیہ کےخلاف تحریک چلانےکاتصوربھی نہیں کرسکتے۔نوازشریف نےآزاد عدلیہ کی تحریک کی قیادت کی تھی۔مخالفین حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے۔ن لیگ عدلیہ کی آزادی اوروقار کی سب سے بڑی داعی ہے۔ہم نےعدلیہ کی آزادی اوربحالی کی تاریخی جدوجہد کی۔