رنگ روڈ 22.5 کلومیٹر طویل سادرن لوپ کا افتتاح وزیراعلی پنجاب 22دسمبر کو کرینگے

 
0
788

 

 

لاہور،دسمبر20(ٹی این ایس) : کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کہاہے کہ رنگ روڈ 22.5 کلومیٹر طویل سادرن لوپ کا افتتاح وزیراعلی پنجاب 22دسمبر کو کرینگے ، افتتاحی تقریب اڈا پلاٹ پر ہوگی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار رنگ روڈ سادرن لوپ کے افتتاح کے لیے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید بھی موجود تھے۔

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ڈی جی پروٹوکول، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز، ایس پی سیکورٹی پولیس، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے سمیت ریسکیو، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و دیگر افسرن نے شرکت کی۔وزیراعلی پنجاب رنگ روڈ سادرن لوپ پر سفر بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ منصوبہ پنجاب حکومت نے صرف 4.25 ارب روپے کی ایکویٹی کے تحت مکمل کیا ہے۔